راولپنڈی‘بچوں سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے02 ملزمان گرفتار


راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ )راولپنڈی پولیس کی کاروائی،02بچوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والے02 ملزمان گرفتار، متاثرہ بچوں کے والدین کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس کو متاثرہ بچی کے والد نے درخواست دی کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ ہسپتال گیا ہوا تھا کہ صادق نے اس کی 07سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی، جبکہ تھانہ روات پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ اس کا 09 سالہ بیٹا پڑھنے گیا جہاں معلم غلام رضا نے میرے بیٹے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور زیادتی کی کوشش کی، جس پر الگ الگ مقدمات درج کیے گئے، ایس ایچ او وارث نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 07سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم محمد صادق کو جبکہ ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے 09سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے معلم غلام رضا کو گرفتا رکرلیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں