راولپنڈی:افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے والے 5 مالکان گرفتار

راولپنڈی :افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے والے 5 مالک مکان کو گرفتار کرلیا گیا اور 74 غیر ملکی افغان باشندوں کو تحویل میں لے کر ہولڈنگ سنٹر منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، کارروائی کے دوران کرتے ہوئے باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے والے 5 مالک مکان کو گرفتار کرکے 20 مقدمات درج کرلیے گئے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ کارروائی میں 74 غیر ملکی افغان باشندوں کو تحویل میں لے کر ہولڈنگ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔