راولپنڈی :بھابڑا بازار میں ٹیوشن سے گھر واپس جاتی طالبہ سے گلی میں نازیبا حرکات کرنے کا مقدمہ ملزم کے خلاف درج کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ لڑکی کے بھائی محمد علی قیصر قریشی کی مدعیت میں تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں طیب نامی لڑکے کو ملزم نامزد کیا گیا۔
اوباش لڑکے کی طالبہ سے گلی میں نازیبا حرکات کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی، واقعہ 27 ستمبر کو دوپہر 2 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا۔
ویڈیو میں لڑکے کو لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے اور بعد میں راستہ روکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ لڑکی کے بھاگنے پر لڑکے کو تعاقب کرتے بھی دیکھا گیا۔پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ سی پی او راولپنڈی نے بھی ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے رکھا ہے۔
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…