علاقائی

راولپنڈی،12 ربیع الاول کے جلوس کیلئے اہم ہدایات جاری

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے 12 ربیع الاوّل کے جلوس میں کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے تمام سٹالوں کے لئے محکمہ صحت کا سرٹیفیکیٹ اور مٹھائی کی دکانوں کے لئے ہیلتھ سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے جبکہ جلوس کے راستوں میں میڈیکل کیمپ لگانے اور تمام ہسپتالوں کو کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کے لئے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز 12 ربیع الاوّل کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں جاری کیں

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حسان طارق، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کے علاوہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اس موقع پر ڈی ایس پی سکیورٹی، سی ٹی ڈی، سیف سٹی، ٹریفک پولیس، میونسپل کارپوریشن، واسا، آر ڈبلیو ایم سی، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق تیاریوں کو مکمل کریں اور کل تک اپنے سرٹیفیکیٹس جمع کروائیں انہوں نے محکمہ صحت کو خصوصی طور پر ہدایت کی کہ تمام ہسپتالوں میں انتظامات کو حتمی شکل دی جائے اور کمیٹی چوک، بنی چوک، فوارہ چوک، پل نذر شاہ اور دیگر اہم مقامات پر میڈیکل کیمپس قائم کئے جائیں ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے کہا کہ جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے

اس مقصد کے لئے سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے ساتھ ڈرونز کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ کنٹرول روم کے ذریعے صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے تمام اسٹالز کو محکمہ صحت کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا اور حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق مٹھائی کی دکانوں کو بھی ہیلتھ سرٹیفیکیٹ فراہم کرنا ہوگا

ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ٹریفک روٹس اور پارکنگ کے حوالے سے روٹ پلان فوری طور پر جاری کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو انہوں نے آر ڈبلیو ایم سی کو احکامات جاری کئے کہ جلوس کے تمام روٹس کو دھو کر صاف کیا جائے اور جلوس کے شرکاء پر عرقِ گلاب کے چھڑکاؤ کے انتظامات بھی مکمل کئے جائیں اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں نے اپنے علاقوں میں انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لئے احکامات جاری کیے اور تمام محکموں کو ذمہ داریوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔

Shahzad Raza

Recent Posts

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

15 minutes ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

1 hour ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

1 hour ago

ترقی یافتہ ممالک اپنے وسیع تر دریاؤں کو قابو میں رکھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟

راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…

1 hour ago

کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار

کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں…

1 hour ago

راولپنڈی میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…

7 hours ago