40

راولپنڈی،گیس لیکیج دھماکے سے 7 افراد زخمی

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔راولپنڈی کے علاقے رینج روڈ پر گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکا ہوگیا جس سے آگ لگ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے جھلس کر 7ا فراد زخمی ہوگئے، جن میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں، زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال کے برن یونٹ منتقل کیا جارہا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، پولیس اور دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں