راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ نیوٹاون کے علاقے میں ڈکیتی کی سنگین واردات،
خود کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار ظاہر کرکے 05 مسلح ڈاکوؤں نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں رہائش پذیر 02 فیملیز کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا
آتشیں اسلحہ سے لیس ملزمان، 15 لاکھ روپے نقدی، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیوارات، 10 لاکھ روپے مالیت کے 03 قیمتی موبائل فونز لوٹ ہوئے،
شاطر ڈکیت گینگ نے ویگو ڈالہ استعمال کرت ہوئے خود کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار ظاہر کرتے ہوئے انٹری کی،
ملزمان رات اڑھائی بجے سیڑھیوں کے راستے گھر کے سیکنڈ فلور میں رہائش پذیر فیملی کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر 10 لاکھ روپے مالیت کے 03 موبائل فون،۔ 04 لاکھ، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیوارات لوٹے،
پھر فرسٹ فلور پر رہائش پذیر فیملی کو بھی یرغمال بنا کر15 لاکھ روپےنقدی، طلائی زیوارات لوٹنے بعد گراؤنڈ فلور میں رہائش پذیر فیملی کو لوٹنے کی کوشش کی، جہاں ملزمان کوشش باوجود دروازے کو نہ توڑ سکے،۔
واردات کے بعد ملزمان سیکیورٹی گارڈ سے 12 بور ویپین چھین کر ویگو ڈالہ برنگ سیلیٹی میں فرار ہوئے ،
متاثرہ شہری کے مطابق ملزمان کی ظاہری حلیہ سے عمریں 40 سے 45 سال درمیانے قد کے تھے جن میں سے 03 مسلح پسٹل،02کے پاس کلاشنکوف تھی،
ملزمان نے خود نیب وغیرہ کے ادارے سے ظاہر کیا اور اپنے دفتری کارڈ بھی دکھائے ، بات نہ ماننے کی صورت میں جانی نقصان کی دھمکیاں دیں،
تھانہ نیوٹاون پولیس نے ملزمان خلاف زیر دفعہ 395/170/171 ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…
ٹیکسلا۔ ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے…
اسلام آباد۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اسلام آباد ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی…
جہلم میں jui کے قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح…
حویلیاں:(حسین معاویہ) اہلِ سنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے زیر اہتمام مرکزِ اہلِ سنت جامع مسجد…
تحصیل کلرسیداں کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی عبدالہادی نے جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والی…