راولپنڈی،طالبعلم سے بدفعلی کے ملزم کو 25 سال قید کا حکم

تھانہ نصیر اباد راولپنڈی کی حدود میں تقریبا ساڑھے تین سال قبل زین العابدین ساکن چاکرا مسجد میں قران کی تعلیم لینے کے لیے جامع مسجد غلام نبی پرانا چاکرا گیا استاد امام مسجد افضل ولد بشیر نے مسجد میں باقی بچوں کو وقت سے پہلے چھٹی دے دی اور اپنے شاگرد زین العابدین کو رکنے کا کہا بچوں کے جانے کے بعد استاد مولانا افضل شیر نے اپنے شاگرد کے ساتھ زبردستی بد فعلی کی اور بد فعلی کے بعد شاگرد کو دھمکایا کہ کسی کو بتانا نہیں بچے نے گھر ا کر اپنے چچا غلام قادر ولد زوید کو بتایا جس پر بچے کے چاچا نے تھانہ نصیر اباد(بجرم مقدمہ نمبر621/22 377ت پ) میں استاد کے خلاف ایف ائی ار درج کروا دی اس مقدمہ کی پیروی راولپنڈی کے مشہور و معروف قانون دان ارشد علی خان نیازی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے کی ان کی اعلی پیروی پر ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے ملزم کو 25 سال قید کی سنا دی