راولپنڈی،صدر سرکل کے علاقوں میں ڈاکو راج

صدر سرکل میں ڈاکو راج گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات رپورٹ، تھانہ صدربیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر ڈاکوؤں نے شہری محمد جبار سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل ہنڈا 125،موبائل فون،ایک ہزار نقدی،روات کے علاقے بحریہ ٹاؤن فیز08 میں شہری شہریار خان سے گن پوائنٹ پر 70 ہزار روپے ،4 موبائل فون،02 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات جبکہ چونترہ کے علاقہ چکری روڈ پر شہری احتشام سے ڈاکوؤں نےاسلحہ کی نوک پر50 ہزار نقدی چھین لی،پولیس نے مقدمات درج کرلیے،۔