اہم خبریں

راولپنڈی،آئل فیلڈ لائن سے 25کروڑ کا خام تیل چوری،ملزمان گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی میں پاکستان آئل فیلڈ کی لائن سے خام تیل چوری کرنے کی بڑی واردات پکڑی گئی۔ 10 انچ قطر کی پائپ لائن پر کلپ لگا کر پائپ کے ذریعے زیر زمین ٹینکر میں کروڈ آئل بھرا جارہا تھا، مجموعی طور پر 25 کروڑ 48 لاکھ 81 ہزار روپے سے زائدمالیت کا کروڈ آئل چوری ہوا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

دھمیال پولیس نے سینئر ایگزیکٹو ایڈمن شاہد احمد کی مدعیت میں کروڈ آئل چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔ متن مقدمہ کے مطابق کچھ عرصہ سے آئیل لائنوں پر پنڈ فتح سے مورگاہ تک نا معلوم مقام سے آئل چوری ہونے کی اطلاع تھی، پٹرولنگ سپر وائزر نے فون پر اطلاع دی رنیال گاؤں کے نزدیک ایک گھر میں آتشزدگی اور کالے دھوئیں کی اطلاع ہے،موقع پر پہنچے جہاں ڈمپر نما گاڑی میں ٹینک بنا کر اوپر بجری ڈالی گئی تھی جو آگ کی لپیٹ میں تھا، گھر میں دو ٹینک بناکر کروڈ آئل چوری کیا جا رہا تھا۔

گھر سے شرافت علی، محمد بلال کے شناختی کارڈ، پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں، شرافت علی،محمد بلال کے ساتھ سہولت کار محمد واجد ، شیر خان اور فضل شیر خان کو ملزم نامزد کر دیئے گئے ہیں جبکہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ کمپنی کی نقصانات رپورٹ کے مطابق 12821 بیرل کروڈ آئل چوری کیا گیا تھا۔

Shahzad Raza

Recent Posts

سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا بچے پر بدترین تشددپولیس نے گرفتار کرکےمقدمہ درج کر لیا.

راولپنڈی(اویس الحق سے)راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں نجی اسکول میں حفظ کا سبق…

6 hours ago

سندھ کا وفاق کو خط بلٹ پروف گاڑیاں ہمیں دی جائیں،کے،پی،کے حکومت نے بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں لینے…

6 hours ago

پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی شہباز شریف سے ملاقات۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوساؤسیکورسکی نے…

6 hours ago

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی کا اظہار ہے۔ الیکشن کمیشن.

اسلام آباد(اویس الحق سے)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات…

6 hours ago

ایس پی اسلام آباد پولیس عدیل اکبر نے فون کال سننے کے بعد اپنے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مار دی.

اسلام آباد(اویس الحق سے)ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے فون سننے کے بعد اہلکار…

6 hours ago

جنرل سیکرٹری پی پی پی کہوٹہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری سابق جنرل کونسلر راجہ…

6 hours ago