راولاکوٹ کے نوجوان نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کر دی – 35 ہزار ریال واپس کر کے کشمیریوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

راولاکوٹ (مجاہدآباد) – آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سردار عفیف اشفاق نے ایمانداری کی شاندار مثال قائم کر دی۔ سردار عفیف اس وقت سعودی عرب میں تمیمی کمپنی میں محنت مزدوری کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز دورانِ کام انہیں 35,000 سعودی ریال (تقریباً 26 لاکھ پاکستانی روپے) کی خطیر رقم ملی۔ سردار عفیف اشفاق نے بغیر کسی لالچ اور تاخیر کے یہ رقم اس کے اصل مالک کو واپس کر دی۔

ان کے اس عظیم اقدام پر نہ صرف ان کے ساتھی کارکنوں نے انہیں سراہا بلکہ کشمیری کمیونٹی اور تمام پاکستانیوں نے ان پر فخر کا اظہار کیا۔ ایمانداری کے اس غیرمعمولی مظاہرے نے ان کے والدین، خاندان اور پورے کشمیر کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

 لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے نوجوان کشمیر اور پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں جو بیرون ملک ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔

محمد حسیب چودھری۔پنڈی پوسٹ۔ میرپور آزاد کشمیر

Recent Posts

روات،ڈمپر کی سوزوکی کو ٹکر 1 شخص جاں بحق 7زخمی

روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…

1 hour ago

پولیس کی بے حسی اشفاق شاہ کو نگل گئی

تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…

2 hours ago

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…

2 hours ago

اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص قصہ پارینہ بن چکا، مریم نواز

لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…

3 hours ago

جہلم ریلوے پل کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…

3 hours ago