جرائم

راوت پولیس اہلکاروں پر شہری سے تشدد اور رقم ہتھیانے کا الزام

راولپنڈی (حماد چوہدری) راولپنڈی کے رہائشی شہری علی امیر خان نے ایس ایچ او تھانہ راوت کو دی گئی تحریری درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ اسے چند ماہ قبل پولیس وردی میں ملبوس اہلکاروں نے نہ صرف حراساں کیا بلکہ قیمتی سامان اور نقدی بھی چھین لی۔درخواست گزار کے مطابق، تقریباً تین سے چار ماہ قبل وہ سعودی عرب سے واپس پاکستان آیا تھا۔ ایک روز وہ اپنے دوست کے ہمراہ سفر پر جا رہا تھا کہ کالے شیشوں والی مہران گاڑی (جس میں تین افراد سوار تھے) نے اسے راوت تا کلرسیداں روڈ پر روکا۔ ملزمان نے اسے زبردستی گاڑی سے باہر نکال کر اس کا موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا، ساتھ ہی اسے افغان شہری قرار دے کر دھمکیاں دیں اور تھانہ راوت لے گئے۔درخواست کے مطابق، تھانے میں موجود اہلکاروں نے اس پر تشدد کیا اور دباؤ ڈال کر اس کی قیمتی “رڈو واچ” (مالیت تقریباً 60 سے 70 ہزار روپے) کے علاوہ 3 لاکھ 64 ہزار روپے نقد بھی لے لیے۔ شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ پاکستانی شہری ہے اور اس کے پاس قومی شناختی کارڈ سمیت تمام دستاویزات موجود ہیں۔علی امیر خان نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا کہ تھانہ راوت کے دائرہ اختیار میں اس نوعیت کے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں جہاں پولیس اہلکار بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکلوں پر گشت کرتے ہیں اور شہریوں کو روک کر دھمکیاں دے کر رقم وصول کرتے ہیں۔متاثرہ شہری نے اعلیٰ پولیس حکام سے فوری انکوائری اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہو سکے۔

Shahzad Raza

Recent Posts

اسپائر اکیڈمی، واہ ماڈل ٹاؤن کیمپس میں سرٹیفکیٹ تقسیم تقریب

واہ کینٹ ( عمیر بھٹی) اسپائر اکیڈمی واہ ماڈل ٹاؤن کیمپس میں انگلش لینگویج کورس…

9 minutes ago

ہمیں اولاد کو بتانا ہو گا والدین کی اہمیت اور خاندانی نظام کیا ہے،امیر عبدالقدیر اعوان

حضرت آدم ؑ کا وجود جب مٹی اور گارے کے درمیان تھا میں (حضرت محمدﷺ)…

3 hours ago

پنجاب میں عام بلدیاتی انتخابات مارچ 2026 میں کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (حذیفہ اشرف) — الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں عام بلدیاتی…

4 hours ago

جسٹس اعجاز اسحاق کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف…

4 hours ago

گوجرخان صوبائی محتسب پنجاب کی عوامی آگاہی مہم اور کھلی کچہری کا انعقادگوجرخان

صوبائی محتسب پنجاب کے دفتر کی جانب سے عوامی آگاہی مہم اور کھلی کچہری کا…

6 hours ago