راجہ منصور عباسی اور جاوید کریم قریشی کی پارٹی خدمات لائق تحسین، نامور شخصیات کو پیپلزپارٹی میں شامل کروانے کا سہرا انہی کے سر جاتاہے: مقامی زعماء کا مشترکہ بیان

منصور عباسی اور جاوید کریم قریشی کی پارٹی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ یاسر قریشی

نٸے لوگوں کو پیپلز پارٹی میں شامل کرنے کا سہرا انہی دونوں شخصیات کے سر ہے ۔ جاوید اقبال

پاکستان پیپلز پارٹی پیپلز لیبر بیورو تحصیل ٹیکسلا کے صدر راجہ منصور عباسی اور واہ کینٹ کے عظیم جیالے رہنما جاوید کریم قریشی کو ان کی پارٹی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے شبانہ روز محنت کرتے ہوۓ اور اپنے عوام سے بہترین روابط روا رکھتے ہوۓ قابل ذکر لوگوں کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کروانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس سے پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا میں تیزی سے فعال ہو رہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی میں تحصیل بھر سے نٸے شامل ہونے والے لوگ راجہ منصور عباسی اور جاوید کریم قریشی کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور نٸے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا سہرا انہی دونوں شخصیات کے سر ہے جن پر نٸے شامل ہونے والے افراد کا مکمل اعتماد ان کی علاقے بھر میں سیاسی مدبرانہ حکمت عملی کا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار یاسر قریشی، جاوید اقبال، شوکت ایوب چھاچھی، حافظ عمر و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیاکیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا راجہ منصور عباسی اور جاوید کریم قریشی پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کا قیمتی سرمایہ ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں