راجہ صغیر عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کوشاں

سرمد بٹ،پنڈی پوسٹ نیوز/منتخب نمائندے کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ عوام حلقہ کے لیئے کچھ نہ کچھ کرے کیوں کہ وہ عوام کے ووٹ کے زریعے ہی منتخب ہوا ہوتا ہے اور وہ ہر لحاظ سے عوام حلقہ کے سامنے جواب دہ ہوتا ہے منتخب نمائندہ اپنے تئیں بہت کچھ کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اس کی کوشش ہوتی ہے کہ عوام کی توقعات سے بڑھ کر کچھ کر سکے ہاں البتہ یہ الگ بات ہے کہ وہ اپنی کوششوں میں کامیاب ہو پاتا ہے کہ نہیں جس گورنمنٹ یا سیاسی جماعت کے ساتھ وہ وابستہ ہے کیا اس کی پالیسیاں عوام کے مسائل کا حل کرنا ہیں یا کہ نہیں ہیں اگر حکومتی پالیسیاں عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہیں تو ایم این اے ،ا یم پی اے اپنی عزت برقرار رکھ سکتے ہیں بصورت دیگر وہ اپنے عوام کی نظروں میں بلکل غیر اہم ہو کر رہ جاتے ہیں اور وہ ایک نا کردہ جرم کے مجرم بن جاتے ہیں اس طرح جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایم این اے حلقہ این اے 57 صداقت علی عباسی اور ایم پی اے حلقہ پی پی 7 راجہ صغیر احمد کوئی کام نہیں کر رہے ہیں تو میرے خیال میں اس کو تعصب پر مبنی سوچ ہی کہا جا سکتا ہے تعصب کے پردے اٹھا کر اگر دیکھا جائے تو یہ دونوں نمائندے اپنی ہمت کے مطابق بہت دوڑ دھوپ کر رہے ہیں اور اپنے حلقہ کے عوام کیلیئے بہت کچھ کرنا چاہ رہے ہیں لیکن انکو حکومت ایک پھوٹی کوڑی تک نہیں دے رہی ہے نہ ہے صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کی طرح پی ٹی آئی کے ہر ایم این اے اور ایم پی اے اپنی اپنی جگہ بے بسی کی تصور بنے بیٹھے ہیں اور عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں نمائندے اپنی حکومت کی پالیسیوں کے سامنے بلکل بے بس ہیں اور سیاسی مجبوریوں کی وجہ سے لب کشائی بھی نہیں کر پا رہے ہیں جس وجہ سے عوام اور منتخب نمائندوں میں ایک انجانا سا خلاءپیدا ہوتا جا رہا ہے جس کو کور کرنا صرف حکومت کے ہاتھ میں ہے ایم این اے یا ایم پی اے محض زبانی جمع خرچ سے اس خلاءکو پر نہیں کر سکتے ہیں اس کیلئے ان کی حکومت کوعوام کی فلاح و بہبود کیلیئے کچھ کرنا ہو گا صداقت عباسی اپنے حلقہ کے عوام کو ریلیف دینے کیلیئے وہ تمام دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں تو اس ساری صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کیسے کہا جا سکتا ہے کہ وہ کوئی کام نہیں کررہے ہیں اور یہ بات یقین کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ جس طرح صداقت علی عباسی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں وہ ضرور کامیاب ہو جائیں گئے دوسری طرف ایم پی اے اجہ صغیر احمد کی بات کی جائے تو وہ ہر وقت اپنے آپ کو متحرک رکھے ہوئے ہیں اپنے عوام کے دکھ درد میں شریک ہو رہے ہیں بہت سی جگہوں پر ایسی مثالیں موجود ہیں کہ چھوٹے موٹے کام انہوں نے خود اپنے وسائل سے بھی کروائے ہیں کورونا وائرس کے حوالے سے دیکھا جائے تو انہوں نے حلقہ میں کورونا کے خلاف بہت اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے محکمہ صحت اورمتعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رکھنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ان کو وسائل کی فراہمی بھی یقینی بنائی ہے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی معاملات اب بہت بہتری کی طرف جا رہے ہیں حلقے کے ہر یو سی کیلیئے74,74لاکھ کے ترقیاتی فنڈز بھی فراہم کر چکے ہیں حال ہی میں حلقہ کی بے شمار روڈز کی تعمیر و مرمت کیلیئے مزید نئے ٹینڈرز جاری کئیے گئے ہیں جن میں دھمالی تا دوبیرن کلاں روڈ کی تعمیر کیلیئے ا کروڑ 14لاکھ 44ہزار روپے سر صوبہ شاہ تا سموٹ روڈ ا کروڑ 39لاکھ 8ہزار روپے ،سون تا بڑوئی روڈ کیلیئے 15لاکھ،تھوہا خالصہ تا ڈومیل روڈ کیلیئے 57لاکھ روپے ،کہوٹہ تا لہتراڑ روڈ کیلیئے 15لاکھ روپے،چوکپندوڑی تا بھورہ حیال روڈ کیلیئے 15لاکھ روپے ،پنجاڑ تا جبریاں روڈ کیلیئے 15لاکھ روپے لالانی ٹھیری تا ہوتھلہ روڈ کیلیئے 15لاکھ روپے دیئے گئے ہیں جو کہ راجہ ڈغیر کی طرف سے حلقہ کے عوام کیلیئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے وہ آئندہ بھی اپنے حلقے کے عوام کیلیئے بہت کچھ منصوبہ بندی کیئے ہوئے ہیں راجہ صغیر احمد پنجاب کے بہترین اور کام کرنے والے ایم پی اے ثابت ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں