واہ کینٹ ۔ صدر پاکستان پیپلزپارٹی واہ کینٹ و انڈس ٹورکلب راجہ اعجاز گوہر کے ماموں راجہ محبوب اور ان کی اہلیہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے رسمِ قل کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سابق وزیرِاعظم راجہ پرویز اشرف، راجہ جاوید اشرف و برادران نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک خصوصی وفد صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا ملک آصف محمود کی قیادت میں شریک ہوا دیگر شرکاء میں ملک نجیب الرحمن ارشد، خان لیاقت خان پسوال، راجہ اعجاز گوہر، سید اختر شاہ، ملک اسرار احمد، سید ارشد حسین شاہ، محسن خان پسوال، ملک سمیر آصف سمیت معززین علاقہ شامل تھے اس موقع پر مرحومین کی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی
