دھمیال کے نواب خاندان سے تعلق رکھنے والے سماجی روحانی اور مذہبی شخصیت راجا آصف علی خان انتہائی با وقار انسان ہیں اللہ بہت کم لوگوں کو بہت سی نعمتیں یا خوبیاں ایک ساتھ دیتا ہے جس میں صحت پہلے نمبر پر ہے۔ عزت‘ لمبی عمر‘ بڑا خاندانی پس منظر‘ معاشرے میں اچھی پہچان‘ نوابوں والی زندگی‘میں نے ان کو کوئی بزنس یا کام کرتے ہوئے نہیں دیکھا راجا صاحب کے تین بیٹے ہیں ماشاء اللہ وہ سب بھی خاندانی نواب ہیں کوئی بزنس،کوئی جاب نہیں کرتے لیکن بہترین معاشرتی زندگی گزار رہے ہیں۔ وقت اور حالات کے مطابق انسان میں تبدیلی لازم ہے جو وقت کے ساتھ نہیں چلتے وقت کے تقاضوں کو نہیں سمجھتے وہ وقت سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ لیکن خدا نے جن کے نصیب میں عزت خوشی اور مقام لکھ دیا ہو تو وہ کچھ بھی نہ کریں تب بھی وہ دنیا میں اور اللہ کی نظر میں بڑے مقام پر ہوتے ہیں (یہ میری سوچ ہے غلط بھی ہو سکتی ہے) مجھے آصف علی خان سے خاص انس ہے شاید اس کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن ایک خاص بات جو ان میں ہے کسی کو دیتے ہیں تو دوسرے ہاتھ کو پتہ نہیں چلتا حدیث نبویﷺ کے مطابق دیتے ہیں مجھے یاد ہے سولہ سال قبل میرے والد کی وفات پر مجھ سے افسوس کرنے آئے اور مٹھی میں ایک بڑی رقم رکھ دی اور مجھے اپنا مقروض کر کے چلے گئے اس سے پہلے میری ان کے ساتھ سلام دعا یا شناسائی زیادہ نہیں تھی لیکن ادب کا رشتہ تھا مجھ پر زندگی میں جتنے بندوں نے احسان کیا ہے میں زندگی بھر انہیں بھول نہیں سکتا اور میں الحمداللہ انکے احسان کا بدلہ اس سے بڑھ کر چکانے پر یقین رکھتا ہوں اور الحمد اللہ میں فخر سے کہتا ہوں جس نے زندگی میں مجھے اچھا مشورہ بھی دیا وہ بھی مجھے یاد ہے اور میں اس بند ے کا بھی مقرض ہوں۔ راجا آصف علی خان راولپنڈی اور پورے پاکستان میں جماعت اہلسنت کے اہم ترین عہدے دار اور اس جماعت کی پہچان ہیں میں انھیں سیاسی سوچ کا حامل شخص نہیں سمجھتا کیونکہ سیاست دان سب کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں جبکہ راجا صاحب حق بات کرتے ہیں اور حق بات ہی سنتے ہیں اور مخالفت کے باوجود حق کے ساتھ ہی چلتے ہیں پاکستان کے تمام علماء پیر فقیر سب راجا صاحب کی عزت اور ادب کرتے ہیں کیونکہ وہ لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں انکی دوستی اہل علم اور صاحب نظر لوگوں سے ہے میری طرح کتابوں سے انتہائی محبت کرتے ہیں اپنی بیٹھک میں پوری لائبریر ی بنائی ہوئی ہے جس میں اسلام اور روحانیت پر کتابوں کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے ان کی باتیں بہت مزے کی ہوتی ہیں بندے کو مکمل طور پر اپنی طرف متوجہ کر کے بات کرتے ہیں۔ میری بہت عزت کرتے ہیں شاید اس کی وجہ وہ خود عزت دار ہیں جس کے پاس جو ہوتا ہے وہ ہی آگے دیتا ہے ان کے پاس عزت کی دولت ہے لہذا وہ سب کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور قدر کرتے ہیں اللہ پاک راجا صاحب کو زندگی صحت اور گھر میں برکت دے۔آمین
228