اسلام آباد۔ اکادمی ادبیات پاکستان رائٹر ہاؤس اسلام آباد میں شازیہ عالم شازی کی کتاب پلکوں پہ سجے خواب کی تقریب رونمائی۔ رائٹر ہاؤس اسلام آباد میں منفرد شاعرہ محترمہ شازیہ عالم شازی کی کتاب پلکوں پہ سجے خواب کی شاندار تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت معروف ادیب پروفیسر ڈاکٹر مقصود جعفری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ادبی و ثقافتی تنظیم کے چیئرمین امین کنجائی نے انجام دیے روٹری کلب اسلام آباد کے سابق صدر محمد شبیر راجہ تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ مقررین میں ڈاکٹر حسن یاسر، ملک سعید، افشاں عباسی، تسکین اکرم اور طیبہ احمد شامل تھے جنہوں نے کتاب کی ادبی اہمیت اور شازیہ عالم شازی کے تخلیقی سفر پر روشنی ڈالی امریکہ کے شہر فلوریڈا سے محترمہ فاطمہ علی سید نے ویڈیو پیغام کے ذریعے شاعرہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ آخر میں شرکاء نے شازیہ عالم شازی کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اُن کے تخلیقی سفر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
