Categories: علاقائی

دیہی مرکز مال پٹوار سرکل کلرسیداں کی تزئین و آرائش کے بعد پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا

دیہی مرکز مال پٹوار سرکل کلرسیداں کی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے بعد ایک پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں معزز رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد، سابق اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ نیازی، تحصیلدار بابر اسلام ملک، اور پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں خالد عباسی نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ تحصیل کلرسیداں و تحصیل گوجرخان کے گرداوران، پٹواریاں، اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق اللہ نیازی نے کہا کہ کلرسیداں کے عوام نہایت مخلص، مہمان نواز اور بااخلاق ہیں، جنہیں میں آج بھی محبت سے یاد کرتا ہوں۔ یہاں گزارا ہوا میرا وقت ہمیشہ یادگار رہے گا۔ رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے راجہ شعبان پٹواری نے دیہی مرکز مال دھمالی کے قیام سے عوامی خدمت کی شروعات کی، اور اب پٹواری اخلاق بھٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت دیہی مرکز مال کلرسیداں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا، جو قابلِ فخر اقدام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں پٹوار خانہ کو مزید وسیع کرنے کے لیے جلد انجینئرز کو بلوا کر تخمینہ لگواؤں گا اور اس منصوبے کے لیے فنڈز کی منظوری حاصل کرنے

کی ہر ممکن کوشش کروں گا، تاکہ میرے حلقہ کی عوام کو بہتر خدمات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔
تحصیلدار کلرسیداں بابر اسلام ملک اور دیگر معززین نے بھی دیہی مرکز کی بہتری میں شامل افراد کی کاوشوں کو سراہا اور اسے عوامی خدمت کا بہترین نمونہ قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے مرکز کا معائنہ کیا اور اسے کلرسیداں کی انتظامیہ کا ایک مثبت قدم قرار دیا جو مستقبل میں شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگا۔
آخر میں اخلاق بھٹی پٹواری نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میں ان تمام معزز مہمانوں کا مشکور ہوں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر مجھے اور میرے ادارے کو عزت بخشی۔ یہ حوصلہ افزائی ہی ہماری اصل طاقت ہے۔

admin

Recent Posts

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

1 hour ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

1 hour ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

1 hour ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

1 hour ago

عارف والا سے نوکری کی تلاش میں آنے والی لڑکی کا ریپ کرنے والے 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…

1 hour ago

قیادتِ نو — امیدِ پاکستان

"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…

2 hours ago