اہم خبریں

دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وفاقی حکومت نے دیت کی رقم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کی گئی ہے ، یہ دیت کی رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کے برابر مقرر کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اسلامی شریعت کے تحت اگر کوئی شخص قتل یا جسمانی نقصان کا مرتکب ہو اور مدعی اس کے خلاف قصاص (بدلے کے طور پر سزا) نہ لینا چاہے تو وہ “دیت” کے تحت معاوضہ وصول کر سکتا ہے۔ دیت کی رقم ہر سال چاندی کے نرخ کے مطابق طے کی جاتی ہے۔

دیت کی رقم کے اہم نکات درج ذیل ہیں
یہ رقم شرعی قوانین کے تحت غیر ارادی قتل یا نقصان کی صورت میں جرمانہ یا مالی معاوضہ کے طور پر دی جاتی ہے۔دیت کی رقم کا تعین چاندی کے وزن (30,630 گرام) کی موجودہ مالیت کے مطابق ہوتا ہے، جو ہر سال مہنگائی اور مارکیٹ ریٹ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کی جاتی ہے۔اس رقم کا اطلاق عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں ہوگا جہاں فریقین دیت پر رضامند ہوں۔

Shahzad Raza

Recent Posts

آر،ایم،کے روڈ پر پیشہ ور بھکاریوں نے سیاح اور مقامی لوگوں سے جبری بھیک مانگنا شروع کر دی۔ڈی،پی،او اور ڈی،سی مری سے کاروائی کا مطالبہ۔

مری(اویس الحق سے)راولپنڈی،مری،کشمیر ہائی وے(آر،ایم،کے)روڈ جسے جی ٹی روڈ بھی کہا جاتا ہے بروری سے…

6 hours ago

ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ مری کی مؤثر کاروائیاں ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں۔ڈی،سی ضلع مری۔

مری(اویس الحق سے)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی  کی خصوصی ہدایات پر ڈینگی سے…

6 hours ago

دینہ کے نواحی علاقہ میں نہاتے ہوئے 11 سالہ بچہ نالہ میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا

دینہ کے نواحی علاقے سید حسین نالہ میں ایک دل خراش سانحہ پیش آیا، جہاں…

8 hours ago

اسلام آباد: تھانہ ہمک پولیس کی بروقت کارروائی، مبینہ ریپ کیس میں ملزم گرفتار

اسلام آباد (حماد چوہدری) تھانہ ہمک کی حدود میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،…

10 hours ago

“عامر شاہ: ذاتی دشمنی سے پولیس مقابلے تک کا سفر”

آصف شاہپاکستان میں پولیس مقابلے اکثر میڈیا کی وجہ سے عوامی توجہ کا مرکز بن…

11 hours ago