دہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی کو فتنہ الخوارج کہا جائے،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردانہ سرگرمیوں کے باعث ٹی ٹی پی کو ’فتنہ الخوارج‘ کہا جائے گا، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دہشتگرد تنظیم سے وابستہ افراد کیلئے ’مفتی‘ اور ’حافظ‘ استعمال نہیں کیے جائیں گے، تمام خط و کتابت اور دستاویزات میں ان کے ناموں کے ساتھ لفظ ’خارجی‘ لکھا اور پڑھا جائے گا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کی اسلام کی حقیقی تعلیمات کے منافی حرکات اور سرگرمیوں کے باعث فیصلہ کیا گیا، نوٹیفکیشن میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام سرکاری ادارے ان ہدایات کو فوری طور پر لاگو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں