علاقائی

دھمیال کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ دھمیال کے علاقہ میں رات پولیس مقابلہ ،فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک دو موقع سےفرار ہو گئے

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں گاڑیاں چھیننے والے گروہ کے خلاف تھانہ دھمیال پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے

موقع پر ریڈ کیا ، اس دوران ایک ڈاکو فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دو موقع سے فرار ہو گئے ،ڈاکوؤں سے چھیننی گئی کرولا کار بھی برآمد کر لی گئی

۔پولیس کے مطابق ہلاک کار سنیچر کی شناخت گلزار کے نام سے ہوئی جو کار و موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ،دھمیال پولیس کو اطلاع ملی تھی

کہ ملزمان رنیال میں شہری سے گن پوائنٹ پر کرولا کار چھین کر فرار ہو رہے ہیں، پولیس نے گرجا روڈ پر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی

تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے،کار سنیچنگ کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کر کے چھینی گئی

گاڑی کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی صدر، ایس ڈی پی او صدر اور دھمیال پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

admin

Recent Posts

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

7 hours ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

7 hours ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

7 hours ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

7 hours ago

عارف والا سے نوکری کی تلاش میں آنے والی لڑکی کا ریپ کرنے والے 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…

7 hours ago

قیادتِ نو — امیدِ پاکستان

"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…

7 hours ago