دھمیال ‘پولیس مقابلہ میں 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،دو اہلکار زحمی

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ دھمیال کے علاقے میں 06 ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی ساجد اور ہیڈکانسٹیبل وقار زخمی ہو گۓ جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،فائرنگ کے دوران دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار،زخمی ڈاکوؤں کی شناخت گل میرا اور حسن کے نام سے ہوئی،سی ائی اے پولیس نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی،ملزمان ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فراد ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ڈاکوؤں کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے اور ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی پولیس ٹیم کو شاباش شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں