دھانگلی حادثہ میں جاں بحق راجہ رشد ڈھوک میرا میں سپرد خاک

ساگری (زاہد نقیبی)
دھان گلی کے مقام پر کھائی میں گرنے والی گاڑی کے المناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ساگری ڈھوک میرا کے رہائشی  راجہ راشد کی نماز جنازہ ادا کی گئی جنہیں بعدازاں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے آبائی قبرستان میں سپردِخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ مولانا ثاقب یاسین طاہری صاحب نے پڑھایا۔ نماز جنازہ میں مذہبی، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت عزیز واقارب، دوست احباب اور دور و نزدیک سے زندگی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں شریک لوگوں نے مرحوم کے بھائی راجہ یاسر و دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے۔ راجہ راشد مرحوم نے سوگواران میں بیوہ، چھوٹے 4 بچے (ایک بیٹی اور 3 بیٹے) چھوڑے ہیں۔