دو حادثات میں دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا

کلر سیداں میں دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ پہلا حادثہ کلر سیداں دانگلی روڈ پر پیش آیا جہاں نوشہرہ سے آزاد کشمیر  جانے والا مزدہ شاہ خاکی کے مقام پر بریک فیل ہو جانے سے الٹ گیا جس کے نتیجے میں  گاڑی کا ڈرائیور غلام شفیق اور اس کا ساتھی کامران خان زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ڈرائیور غلام شفیق  چل بسا۔ دریں اثنائ کلر سیداں کا شہری کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ یہ واقعہ کلر سیداں کی بستی اعوان آباد میں پیش آیا جہاں ملک طاہر بشیر   جس نے حال ہی میں نیا گھر تعمیر کیا تھا  نے  پا نی کےلئے موٹر  کا سوئچ آن کیا ہی تھا کہ کرنٹ  نے پکڑ لیا جس سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں