دولتالہ پولیس مقابلہ‘اشتہاری ملزمان کے ہاتھوں کانسٹیبل شہید

تھانہ دینہ پولیس کا جاتلی کے علاقہ میں قتل کےملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ دوران ریڈ ملزمان نے فائرنگ کر دی ایک پولیس ملازم شہید ایک زخمی تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر جہلم پولیس نے تحصیل گوجرخان تھانہ جاتلی کی حدود میں چھاپہ مارا ملزمان دینہ پولیس کو مقدمہ نمبر 535/22 بجرم 302/324/34کے مقدمے میں مطلوب تھےملزمان نے عید کی رات دینہ میں ایک نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا تھانہ دینہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے گوجرخان کے علاقہ دولتالہ میں ریڈ کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کی جس سےپولیس کا ایک جوان شہید ہو گیا اور ایک زخمی ہو گیا

ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو گے تھے4 فرار ملزمان کا سامنا سوہاوہ پولیس سے پڑی درویزہ کے مقام پر ہوا پڑی درویزہ کے مقام پر دوسرا پولیس مقابلہ ہوا جس میں دو ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جن میں ایک دوہرے قتل کا ملزم جبکہ دوسرا شہید کانسٹیبل کے مقدمے کا ملزم تھاپولیس کے شہید ہونے والے کانسٹیبل کا نام ذیشان علی جبکہ زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کا نام ہمایوں ممتاز ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں