دولتالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ) دولتالہ کے نواحی علاقے کونٹ میں ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق۔ قاسم جو مقامی بھٹے پر ڈرائیور کی نوکری کرتا تھاٹریکٹر پر جا رہا تھا کہ راستے میں ٹریکٹر بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے وہ ٹریکٹر کے نیچے دب گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور قاسم اور ٹریکٹر کے نیچے سے نکالا، میت آبائی علاقے بھکر روانہ کر دی۔