دولتالہ مکان کی چھت گرنے سے 8 مویشی ہلاک

گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان دولتالہ میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی نواحی گاوں ناٹہ میں مکان کی چھت گرنے سے 8 جانور ہلاک ہو گئے۔دولتالہ اور گردونواح میں موسلا دھار بارش، سڑکیں گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں موسلادھار بارش کے باعث متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا نواحی گاوں ناٹہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 8 کے قریب جانور ہلاک ہوگے جبکہ علاقہ میں متعدد افراد کے مکانوں کی دیواریں گرنے کی اطلاعات ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں