مری(اویس الحق سے)بجلی فراہم کرنے والے ادارے واپڈا اور شہریوں کےلئے ہمیشہ سے شاندار خدمات پیش کرنے والے دریاگلی کٹلی والے عبدالرحمن عباسی کے بڑے بیٹے اور ارسلان عباسی کے بڑے بھائی عدنان عباسی واپڈا والے خالق حقیقی سے جا ملے ۔مرحوم انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق طبیعت کے مالک تھے۔شدید برفباری ہو یا گرمی عوامی خدمت کےلئے ہمیشہ سے سرگرم رہنے والے نوجوان واپڈا ملازم عدنان عباسی کی اچانک وفات کی خبر سن کر اہل علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی جبکہ اہل خانہ جواں سالہ عدنان عباسی کی موت پر شدید غم میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ان کی نماز جنازہ گزشتہ رات ان کے آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی۔اہل علاقہ نے ان کی وفات پر دلی افسوس اور سوگواران سے دلی تعزیت کی ہے۔
راولپنڈی(اویس الحق سے)انتہائی مصروف شاہراہ ایوب نیشنل پارک کے قریب ایک گاڑی جیسے ایک خاتون…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ…
راولپنڈی(اویس الحق سے)پنجاب کے تین بڑے دریا اس وقت سپر فلڈ کی لپیٹ میں ہیں…
اسلام آباد(اویس الحق سے)غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پائیتونگٹارن شنواترا تھائی لینڈ کے ارب…
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، بچے انتہائی تشویشناک حالت میں…
کلر سیداں (یاسر ملک) پٹرولنگ پولیس کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے موقع…