اہم خبریں

خیبر پختون خواہ بلدیاتی ممبران کو توسیع نہیں دیں گے بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا (سردار آفتاب اقبال)حکومت کا بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ، توسیع کا مطالبہ نظرانداز بلدیاتی حکومتوں کو توسیع دینے کے بجائے خیبر پختونخوا حکومت نے نئے بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ تاہم نئے بلدیاتی انتخابات دیگر صوبوں سے مشروط کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب بلدیاتی نمائندوں کی تنظیم لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے بھی مقررہ وقت میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 2 مرحلوں میں کرائے گئے تھے، پہلے مرحلے کے انتخابات 19 دسمبر 2021ء کو ہوئے تھے لیکن بلدیاتی حکومتوں کی تشکیل 31 مارچ 2022ء کو ہوئی جبکہ اس سلسلے میں دوسرے مرحلے کے انتخابات بالائی علاقوں میں جون 2022ء کو ہوئے۔
ذرائع کے مطابق میدانی علاقوں میں بلدیاتی حکومتیں 31 مارچ 2026ء اور پہاڑی علاقوں میں جون 2026ء کو تحلیل ہوجائیں گی۔ بلدیاتی نمائندوں کا مؤقف ہے کہ اس عرصے کے دوران بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کیے گئے اور ان کے اختیارات کا بھی تعین نہیں ہوسکا، اس لیے ان کی مدت میں توسیع کی جائے۔
بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے توسع کے مطالبے کے برعکس صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ بلدیاتی حکومتوں کی مدت میں توسیع کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، اگر پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار ہے تو صوبائی حکومت بھی الیکشن کرائے گی۔

سردار آفتاب اقبال

Recent Posts

ایوب نیشنل پارک کے نزدیک ایک خوفناک کار حادثے کے نتیجہ میں ایک خاتون جان بحق۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)انتہائی مصروف شاہراہ ایوب نیشنل پارک کے قریب ایک گاڑی جیسے ایک خاتون…

1 hour ago

ایرانی صدر کا وزیراعظم کو ٹیلیفون،پاکستان میں سیلابی صورتحال پر متاثرین کی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ…

4 hours ago

پنجاب میں تین بڑے دریا سپر فلڈ کی لپیٹ میں آگئے 28 افراد جان بحق ۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)پنجاب کے تین بڑے دریا اس وقت سپر فلڈ کی لپیٹ میں ہیں…

4 hours ago

تھائی لینڈ کی وزیراعظم کو عدالت نے فون لیک معاملے پر عہدے سے برطرف کردیا.

اسلام آباد(اویس الحق سے)غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پائیتونگٹارن شنواترا تھائی لینڈ کے ارب…

4 hours ago

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں دو بچوں کے گاڑی میں پھنسنے کی اطلاع،

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، بچے انتہائی تشویشناک حالت میں…

7 hours ago

پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر فری میڈیکل اینڈ بلڈڈونیشن کیمپ

کلر سیداں (یاسر ملک) پٹرولنگ پولیس کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے موقع…

9 hours ago