پاکستان مسلم لیگ نون نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی حکومتی مصروفیات کے باعث پارٹی کے نئے سیکرٹری جنرل کے تقرر کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس اہم عہدے کےلئے مضبوط امیدوار خواجہ سعد رفیق نے معذرت کر لی ہے.
ذرائع کے مطابق احسن اقبال کی وفاق میں بطور وزیر منصوبہ بندی و ترقی بے پناہ مصروفیات کے باعث پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ تنظیم سازی کے لئے ایک ایسا متحرک رہنما لایا جائے جو اپنا پورا وقت پارٹی کو دے سکے اس سلسلے میں نون لیگ کی اعلی قیادت نے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کی پیشکش کی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کی اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ، وہ حلقے کی سیاست اور کاروباری مصروفیات میں مصروف ہیں. خواجہ سعد رفیق کے انکار کے بعد نون لیگ کی قیادت نے اب دیگر سینئر رہنماﺅں کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی کسی ایسے تجربہ کار رہنما کا انتخاب کیا جائے گا جو ملک بھر میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو فعال کر سکے توقع ہے کہ اگلے چند روز میں نئے سیکرٹری جنرل کے نام کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا.
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.