خواتین کی نازیباء ویڈیوز فوٹیج بنانے والا گرفتار پابند سلاسل

راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان میں واقع تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں خواتین کی نازیبا تصاویر بنانے والے شخص گرفتارمقدمہ درج ملزم قبل ازیں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث تھا

زرائع تفصیلات کے مطابق بلال حسین نے گوجرخان پولیس کوتحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ وہ علاج معالجہ کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان آیا تو دیکھا ایک شخص باتھ روم میں خواتین کی تصویریں بنا رہا تھا بلکہ ہسپتال کے اندر بھی خواتین کی تصویریں موبائل سے بنا رہا تھا، شک ہونے پر اس سے جانچ پڑتال کی

جس کی شناخت عقیل عباس سکنہ راجگان گوجرخان کے نام سے ہوئی، مذکورہ کے موبائل کی جانچ پڑتال کی تو اس میں مختلف خواتین کی نازیبا تصاویر موجود تھیں، گوجرخان پولیس نے شہری بلال حسین کی درخواست پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا،

اُدھر ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص پولیس کانسٹیبل ہے جو قبل ازیں تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں سال 2020 میں بیوہ خاتون کے ساتھ جبری زیادتی کے مقدمے میں بھی ملوث رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں