مری(اویس الحق سے)ضلع مری کی ہر دلعزیز شخصیت،خطہ کوہسار کی غیور عوام کے حقوق کے ترجمان،سابق ناظم یونین کونسل نمبل،سابق صدر مرکزی انجمن تاجران،غریبوں کی آواز،خطہ کوہسار میں انتہائی احترام کی نظر سے دیکھے جانے والے راجہ ارشد نواز عباسی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔راجہ ارشد نواز مرحوم کی اچانک وفات سے خطہ کوہسار نا صرف ایک غظیم سیاسی شخصیت بلکہ ایک بہادر کلمہ حق کہنے والے انسان سے محروم ہو گئے انھوں نے ہمیشہ اپنی زندگی سادگی سے گزاری اور دوسروں کے کام آتے رہے،اپنی درپیش طبیعت کے باعث ان کو عوام میں ایک خاص مقام حاصل رہا،جس سیاسی شخصیت کو الیکشن میں سپورٹ کیا ہمیشہ جیت اسی کی ہوئی۔عوام کے دلوں پر ہمیشہ راج کیا اور خطہ کوہسار میں ان کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ان کی وفات سے خطہ کوہسار کو ان کی کمی کئی سالوں تک محسوس ہوتی رہے گی۔مرحوم راجہ ارشد نواز عباسی کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ شام 4 بجے ان کی رہائش گاہ ڈنہ نمبل میں ادا کی جائیگی،جس میں ہزاروں افراد ضلع مری سمیت راولپنڈی ڈویژن سے شرکت کرینگے۔
ٹیکسلا۔ جماعت اسلامی ٹیکسلا زون کےامیر اور الخدمت فاؤنڈیشن کےسرپرست عتیق الرحمن کاشمیری نے کہا…
جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…