Categories: علاقائی

خطہ کوہسارکی بیٹی فرح ناز نے قانون کی ڈگری میں گولڈ میڈل حاصل کر کے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

مری(اویس الحق سے)خطہ کوہسار کےلئے ایک اور بڑا اعزاز,معروف عالم دین اور سیاسی شخصیت علامہ قاری اکسیر عباسی کی صاحبزادی نے قانون کی ڈگری میں گولڈ میڈل حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پوری خطہ کوہسار کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ یہ شاندار کامیابی ان کی انتھک محنت،جذبے اور علمی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔فرح ناز مری کے نوجوان طلبہ و طالبات، خصوصاً خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کی کامیابی یہ ثابت کرتی ہے کہ اگر لگن،استقامت اور تعلیم سے محبت ہو تو کوئی بھی منزل دور نہیں۔فرح ناز عباسی کی یہ کامیابی آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال ہے، اور ان کی محنت ہر اس شخص کے لیے حوصلہ افزا ہے جو علم کی روشنی سے اپنا مستقبل روشن کرنا چاہتا ہے۔اس موقع پر فرح ناز نے کہا کہ انسان کی کامیابی کے پیچھے ہمیشہ والدین کی دعاؤں کا اثر ہوتا ہے۔ یہ دعائیں ایک ایسا سرمایہ ہیں جو دنیا کی کسی دولت سے نہیں خریدا جا سکتا۔ اگر کامیابی کے اس مبارک موقع پر والدین کا سایہ سر پر قائم ہواور ان ہی کے ہاتھوں سے کامیابی کا سہرا سجایا جائے تو یہ خوش نصیبی اور اعزاز کسی بڑے سے بڑے عہدے سے بڑھ کر ہوتا ہے۔ یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب بزرگ اپنے بچے کو کامیاب دیکھ کر دل سے خوش ہوتے ہیں اور یہی خوشی انسان کی سب سے بڑی کامیابی بن جاتی ہے۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

3 hours ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

3 hours ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

3 hours ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

3 hours ago

عارف والا سے نوکری کی تلاش میں آنے والی لڑکی کا ریپ کرنے والے 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…

3 hours ago

قیادتِ نو — امیدِ پاکستان

"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…

3 hours ago