کالم

خطہ پوٹھوہار یوسی بسالی کا علمی گھرانہ

خالد محمود مرزا
خطہ پوٹھوہار کی خوش قسمتی رہی، جب تعلیم حاصل کرنے کی سہولتیں موجود نہیں تھیں، غربت کی وجہ سے چھوٹی عمر کے بچوں کو والدین کے ساتھ زندگی کی دوڑ میں شامل ہونا پڑتا تھا، ان حالات میں جب عام آدمی کے لئے ممکن نہیں کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے، جب بڑی تعداد میں لوگ تعلیم سے بے بہرہ تھے، اس وقت بھی خطہ پوٹھوہار میں قریشی خاندان کے چشم وچراغ علم کی شمع روشن کرنے میں مصروف تھے، کیوں کہ اس وقت بھی قریشی خاندان کا ہر بچہ تعلیم یافتہ تھا، آج جس خوش قسمت خاندان کا ذکر کرنے چلا ہوں، یہ پورا خاندان آج سے ایک سو سال پہلے بھی تعلیم یافتہ تھا،یہ خاندان دنیاوی علوم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی آراستہ تھا آج اس خاندان کی تیسری اور چوتھی نسل ملک کے اندر اور ملک سے باہر اپنے اپنے میدانوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اب اس خاندان کا مختصر تعارف اور اس خاندان کی علمی خدمات کا تذکرہ کرنے لگا ہوں، غلام محی الدین قریشی موہڑہ یارو سفیر یونین کونسل بسالی کے رہنے والے تھے وہ کاشتکاری کے علاوہ گاوں کی مسجد کی امامت بھی کیا کرتے تھے اللہ تعالیٰ نے ان کو دو بیٹے فضل الرحمن قریشی اور عبدالمجید قریشی عطا کئے اور دو بیٹیاں فیروز بیگم اور ولایت بی بی عطا کئیں، عبدالمجید قریشی 1910 کو پیدا ہوئے اور فضل الرحمن قریشی 1913 کو پیدا ہوئے عبدالمجید قریشی اور فضل الرحمن قریشی نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول مجاہد گنگال سے حاصل کی اس کے بعد دونوں بھائیوں نے مڈل کے امتحانات گورنمنٹ سکول بسالی سے پاس کئے اس کے بعد SV کے امتحانات پاس کئے،اس کے بعد دونوں بھائی گورنمنٹ مڈل سکول بسالی میں استاد کی حیثیت سے تعینات ہوئے دوران ملازمت بڑے بھائی عبدالمجید قریشی سکول میں امامت بھی کراتے تھے اس لئے ان کو مولوی عبد المجید قریشی کے نام سے جانا اور پہچانا جاتا تھا ان کے چھوٹے بھائی تدریس کے ساتھ ساتھ ویلفیئر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے،چھوٹے بھائی ماسٹر فضل الرحمان قریشی نے سروس کے دوران دوسری جنگ عظیم میں برما میں شرکت کی، عبدالمجید قریشی سکول میں تدریس کے ساتھ، ظہر کی نماز نماز کی امامت بھی کرواتے اور وہ اپنی گا¶ں کی مسجد کے امام بھی تھے اور بچوں کو قرآن عظیم الشان کی تعلیم بھی دیتے تھے ،1950 کی دہائی میں جب اس علاقے میں کوئی سہولت میسر نہیں تھی دور دراز سے لوگ خط لے کر ان برادران کے پاس پڑھوانے آتے تھے، پورے گا¶ں میں انہی دو بھائیوں کے پاس اس وقت کی سب سے قیمتی سواری سائیکل تھی، جو اس دور میں ایک نایاب سواری تصور کی جاتی تھی،حالات بدلتے گئے دونوں بھائی 1970 کی دہائی میں راولپنڈی شفٹ ہو گئے،مولوی عبدالمجید قریشی کے بیٹوں میں محمد حفیظ اللہ قریشی، عظمت اللہ قریشی، ضیاءالدین قریشی اور محمد امجد قریشی تھے، محمد امجدقریشی کے علاوہ باقی بھائی روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک چلے گئے تھے پھر وہیں سیٹل ہوگئے تھے،حفیظ اللہ قریشی اور عظمت اللہ قریشی اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں اور ضیاءالدین قریشی امریکہ میں مقیم ہیں، امجد قریشی نے پاکستان میں ہی گورنمنٹ سروس مکمل کی اور اب اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں، ماسٹر فضل الرحمن قریشی جو کہ شروع ہی سے ویلفیئر کے کاموں میں مصروف رہتے تھے، انہوں نے سروس کے شروع کے دور سے ہی اپنے آپ کو جماعت اسلامی سے وابستہ کر لیا، وہ جماعت اسلامی کے کل وقتی کارکن بن گئے تھے، راولپنڈی میں ٹینچ باٹا علامہ اقبال کالونی میں جماعت اسلامی کی عظیم راہنما مولانا قاضی محمد سرور صاحب کو یہاں لانے میں ان کا اور ان کے داماد شفیق ہاشمی کا اہم کردار تھا،شفیق ہاشمی بھی جماعت اسلامی کے رکن تھے وہ وفات پا گئے ہیں ماسٹر فضل الرحمن قریشی کو اللہ تعالیٰ پانچ بیٹے عطا کئے جاوید اختر قریشی، محمد جمیل قریشی، محبوب اختر قریشی، خلیل الرحمن قریشی‘ ارشد محمود قریشی ،جاوید اختر قریشی پاک آرمی میں ایس ایس جی میں تھے وہ ایک مشن کے دوران جام شہادت نوش فرما گئے ہیں ،ان کا بیٹا شکیل جاوید جو کہ امریکہ میں مقیم ہے ،وہ پیشہ کے لحاظ سے انجینئر ہے باقی بیٹے محمد جمیل قریشی ٹینج باٹا سے لالا زار منتقل ہوگئے ہیں انھوں نے ساری جماعت اسلامی کے متحرک کارکن کی حیثیت سے گزاری، جماعتی حلقوں میں ان کا ایک مقام ہے، وہ ایک بھرپور سماجی زندگی گزار رہیں ہیں،الحمدللہ ان کے بیٹے بھی اب جماعتی حلقوں میں اپنا پھرپور کردار ادا کررہیں، باقی بھائی گلریز کالونی اور پی ڈبلیو ڈی میں منتقل ہو گئے اور الحمدللہ ایک رکن جماعت اور ایک امیدوار رکن ہیں، ماسٹر فضل الرحمن قریشی صاحب کے دو داماد بھی رکن جماعت ہیں جن میں ایک محمد شفیق ہاشمی رکن جماعت اسلامی وفات پا چکے ہیں ماسٹر فضل الرحمن قریشی کے بیٹے خلیل الرحمٰن قریشی نے دوران سروس صدارتی تمغہ امتیاز بھی حاصل کیا، وہ جماعت اسلامی کے رکن ہیں ان کی رہائش PWD ہے اور الحمدللہ ماسٹر فضل الرحمان قریشی کی تیسری نسل بھی جماعت اسلامی سے وابستہ ہے اور اپنے دادا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خدمت خلق کے جذبے سے سرشا رہیں، ماسٹر فضل الرحمن قریشی کے شاگردوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے، لیکن قاضی ضمیر حسین ماڑی اور ماسٹر لیاقت حسین بسالی ان کے خاص شاگردوں میں سے تھے،جو بعد میں وہاں ہی ٹیچر تعینات ہوئے ان کے بیج فیلوں میں ماسٹر منظور حسین، ملک گلاب خان،ماسٹر عبدالرحیم کلری، ماسٹر عبد القیوم ماڑی، مشتاق بشیر،ماسٹر ظہور اختر، ماسٹر انوار حسین جیسی عظیم شخصیات تھیں،ان کے چھوٹے بیٹے ارشد قریشی کی شادی ماڑی بنگیال سے ممتاز عالم دین اور دینی حوالے سے ایک پہچان رکھنے والی شخصیت حاجی منیر احمد صابری کی بیٹی کے ساتھ ہوئی، اس طرح ہمارے امیدوار رکن ارشد قریشی صابری صاحب کے داماد ہیں،ماسٹر فضل الرحمن قریشی کے ایک داماد محمد رفیق قریشی بھی بسالی سکول میں سائنس ٹیچر رہے جو بعد میں پی ٹی سی ایل میں اسسٹنٹ جنرل منیجر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے اور رکن جماعت ہیں، آج کل گلریز میں رہائش پذیر ہیں ان کی ساری اولاد بھی جماعت اسلامی کے ساتھ وابستہ ہے، فضل الرحمان قریشی کی تین بیٹیوں میں سے دو اللہ کو پیاری ہوگی ہیں چھوٹی بیٹی قاضی مسعود الرحمن قریشی کی اہلیہ ہیں ان کی رہائش اڈیالہ روڈ ہے، اس طرح قریشی خاندان الحمدللہ آج بھی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے ساتھ مکمل طور آراستہ ہے اور اقامت دین کی جدو جہد میں اپنے اپنے دائرہ میں متحرک ہے، اللہ تعالیٰ محی الدین قریشی، ان کی اہلیہ، ان کے دونوں بیٹوں اور دونوں بیٹیوں اور تیسری نسل میں سے جو جو اس کے پاس پہنچ گیا سب کی مغفرت فرمائے آمین، باقی سب کو ایک باوقار اور پُرسکون زندگی عطا فرمائے آمین، سب کو معاشرے کے لئے خیر کا ذریعہ بنا دے آمین، ان تحریروں سے میں ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آگے بڑھنے کے لیے ذریعہ صرف اور دینی اور دنیاوی تعلیم ہے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے جس نے آگے بڑھنا ہے وہ سوچ لے اور شارٹ کٹ کو چھوڑ کر دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کرے منزل آپ کی منتظر ہے، منفی ہتھکنڈوں سے باز آجائیں، دوسروں کو گرانے سے باز آجائیں،عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ جس کو چاہتا ہے انسانوں کے دلوں میں بٹھا دیتا، لوگ اس سے پیار کرتے ہیں، قرآن وحدیث کا علم حاصل کریں، جدید تعلیم حاصل کریں سیدھے راستے پر چلتے جائیں،ان شائاللہ منزل آپ کو مل کررہے گی۔

بہرام خان

Recent Posts

حالیہ سیلاب کے باعث آئی،ایم،ایف نے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے…

6 hours ago

مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈلائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا،ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا…

6 hours ago

اسلام آباد میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی دو ملزمان گرفتار.

اسلام آباد(اویس الحق سے)وفاقی دارالحکومت میں قائم نجی شاپنگ مال کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خاتون…

6 hours ago

جہلم کے نواحی علاقہ تھانہ ڈومیلی کی حدود سے نومولود بچہ کی لاش برآمد

تھانہ ڈومیلی کے علاقہ پھڈیال کے گاٶں سمبلی راجگان  کے قریب جنگل سے نومولود بچہ…

7 hours ago

سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاؤنٹس کو سیل کر دیا گیا،وزیراطلاعات پنجاب

لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سعد رضوی…

11 hours ago

مسلم لیگ ن کا آزاد جموں و کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت…

11 hours ago