خطہ پوٹھوار کیلیے ٹرانسفار میشن پلان کی منظوری

وزیر اعلی پنجاب،، زیادہ گندم اگاؤ پروگرام،، کےتحت چکوال/تلہ گنگ کے کے کامیاب کاشتکاروں میں مفت ٹریکٹرز تقسیم
حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح کے لئے کثیر رقوم خرچ کر رہی ہے۔ محترمہ سارہ حیات ڈی سی چکوال

علاقہ پوٹھوھار کے لئے حکومت پنجاب نے ایگریکلچر ٹرانسفار میشن پلان کی منظوری دےدی ہے۔ملک تنویر اسلم اعوان ایم پی اے

آج وزیر اعلی پنجاب زیادہ گندم اگاؤ مہم 2024ـ25 کے تحت بذریعہ قرعہ اندازی چکوال/تلہ گنگ کےکامیاب ہونے والے زمینداروں میں مفت ٹریکٹرز کی تقریب تقسیم کا انعقاد زیر صدارت محترمہ سارہ حیات ڈپٹی کمشنر چکوال ضلع کونسل ہال میں ہوا ۔سید شاہد افتخار بخاری ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی بطور گیسٹ آف آنر شریک ہوئے۔جبکہ میجر طاہر اقبال ایم این اے،ملک تنویر اسلم اعوان ایم پی اے اور چوھدری حیدر سلطان ایم پی اے بطور مہمانان خصوصی شریک ہوئے۔ سردار غلام عباس ایم این اے اور ملک فلک شیر اعوان ایم پی اے کے کو آرڈینیٹر ز نے شرکت کی اس موقع پر زمینداران کی کثیر تعداد کے علاوہ محکمہ زراعت کے اہلکاران اور میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔جناب شاھد افتخار بخاری ڈائریکٹر زراعت توسیع نے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے کسانوں کی فلاح کے لئے شروع کئے گئے منصوبہ جات پر روشنی ڈالی ۔ملک تنویر اسلم اعوان ایم پی اے نے بتایا کہ آئندہ سے زرعی منصوبہ جات کی قرعہ اندازی تحصیل لیول کوٹہ پر کرانے کی تجویز ہے جبکہ علاقہ پوٹھو ھار کے لئے حکومت کی طرف سے اربوں روپےکا ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان منظور کر لیا گیا ہے۔انھوں نے ضلع چکوال میں وزیر اعلی کے زرعی پروگراموں کی موثر تشہیر اور بروقت تکمیل میں محکمہ زراعت کے کردار کی تعریف کی۔محترمہ سارہ حیات ڈپٹی کمشنر چکوال نے بتایا کہ حکومت پنجاب امسا ل بھی زمینداروں کے لئے منصوبہ جات پر کثیر سرمایہ خرچ کر رہی ہے ۔بعد میں محترم پارلیمنٹیرین ،ڈی سی صاحبہ اور ڈائریکٹر زراعت توسیع نے زمینداران میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔ حاضرین نے بہترین پروگرام کے اہتمام پر سید کاظم حسین نقوی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چکوال،ضیاء الرحمن ڈی ڈی اے تلہ گنگ اور وسیم عباس اے ڈی اے چکوال کی کاوشوں کو سراھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں