خصوصی انٹرویو آف کیپٹن فاروق/اشفاق چودھری

شاہ باغ(انٹرویوچوہدری محمد اشفاق‘نمائندہ پنڈی پوسٹ)یونین کونسل غز ن آباد سے امیدوار برائے چیئرمین کپیٹن محمد فاروق نے پنڈی پوسٹ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پاک آرمی سے کپیٹن کے عہدے پر ریٹائر ہوئے ہیں اور ان کا تعلق سگنل کور سے تھا

تقریباََ 34 سال تک آرمی میں خدمات سر انجام دیں اور دسمبر 2004 کو ریٹائرڈ ہوئے ہیں اس کے بعد تین سال تک آ ئی ایس آئی میں خدمات سر انجام دیں سیاست سے ان کا تعلق بہت پرانا ہے آج سے پچاس سال قبل یونین کونسل گف جو اس وقت بہت بڑے وسیع علاقے پر مشتمل تھی میرے نانا جمعدار کرم الہی اس یونین کونسل کے بی ڈی ممبر ضلع کونسل رہے ہیں جن کی علاقے میں بے شمار خدمات ہیں اس وقت سے لے کر آج تک مسلم لیگ کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور یہ رشتہ انشاء اللہ تا حیات قائم رہے گا میں نے سیاسی لحاظ سے ابتداء اس وقت کی جب پچھلی پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اور میں مسلم لیگ ن کی کمیٹی کا رکن تھا تقریباََ دو سال تک یونین کونسل غزن آباد کی کمیٹی میں رہ کر خدمات سر انجا م دی ہیں اس کے بعد جب حالیہ قومی الیکشن ہوئے تو ق لیگ نے پورے علاقہ خاص طور پر نوتھیہ گاؤں میں بہت زور پکڑ لیا تھا اور گاؤں کے 80 فیصد لوگوں نے ق لیگ سے عہد و پیماں کر لیاتھا اور جو لوگ آج ن لیگی کہلا رہے ہیں اتنے بے بس ہوگئے تھے کہ ان کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں مل رہی تھی جب پانی سر سے گزرنے کے قریب تھا تو میں نے گاؤں کے ہر فرد کے پاس جا کر مسلم لیگ ن کی اہمیت اس کے ذہن میں ڈالی اور لوگوں کو مسلم لیگ ن کی طرف متوجہ کیا اور وہ ن لیگ جس کی نوتھیہ گاؤں میں صرف بیس فیصد ووٹ تھی میر ی دن رات محنت کے بعد وہی ووٹ اسی فیصد ہوگئی اور ن لیگ کو نوتھیہ پولنگ اسٹیشن پر سے بھاری اکثریت دلائی اور ق لیگ کو بری شکست سے دو چار کیا میں نے قمر اسلام راجہ کو اپنے گھر بلایا اور معززین گاؤں کے ساتھ مٹنگ کرائی برادری کے تعاون سے اور اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی سے اکثریت کے ساتھ ن لیگ کو جیت دلائی اب جو لوگ ن لیگی کہلاتے ہیں ان سے میرا سوال ہے کہ پچھلے بلدیاتی الیکشن میں آپ کس پارٹی سے وابستہ تھے میں نے ایسے لوگوں کو بہت سمجھایا کہ جو کچھ آپ لو گ کر رہے ہیں اس سے مسلم لیگ ن کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے اور آپ لوگ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں اور آج بھی ن لیگ اگر کسی تفرقہ کا شکار ہے تو وہ ایسے ہی لو گوں کی وجہ سے ہے مسلم لیگ ن سے دلی انس ہے اور انہی حالات کو مد نظر رکھ کر میں نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جن لوگوں نے یونین کونسل غز ن آباد کو یر غمال بنایا ہوا ہے ان سے پوری یو سی کو چھٹکارا دلا سکوں اور ہر اس آدمی کو اس کا حق دلا سکوں جس کا وہ حق دار ہے اور کمیشن مافیہ سے پوری یونین کونسل کو نجات دلا کر سکون کروں گا اس وقت میر ی یونین کونسل میں بے شمار پینل بنائے جا رہے ہیں اور ان تمام لوگوں کا مقصد صرف ایک ہی ہے کہ کیپٹن محمد فاروق جس پر یوسی کی عوام بے پناہ اعتماد کر رہی ہے اس کو کسی طریقہ سے شکست سے دو چار کیا جائے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور عوامی طاقت سے ان لوگوں کو منہ کی کھانا پڑے گی اور تمام مخالف گروپ سر جوڑ کر بیٹھنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور بار بار ایک ہی بات پر زور دے رہے ہیں کہ کیپٹن محمد فاروق جو ہمارے گلے کا پھندا بن چکا ہے اس سے کیسے جان چھڑائی جائے لیکن میں نے ایسے لوگوں کا محاسبہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے میں نے جو دوسال کا عرصہ کمیٹی میں گزارا ہے اس سے مجھے ایسے لوگوں کے متعلق کافی کچھ معلومات حاصل ہوئی ہیں اب جب کہ بلدیاتی مہم شروع ہوئی تو ان لوگوں کے ارادے کچھ اچھے نہ لگے کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اس یونین کونسل کو اپنی جاگیر سمجھا ہوا ہے ان لوگوں کا نیٹ ورک بہت دو تک پھیلا ہوا ہے کوئی بھی ترقیاتی کام کسی قسم کا ہو ان کی مرضی کے بغیر یا کمشن کے بغیر نہیں ہوتا ہے جس کی مثال میرے اپنے گاؤں کی دو گلیاں ہیں جن کا ثبو ت اب بھی میرے پاس موجود ہے اور چھپری اکو سے گھکھڑ ا دمال کی روڈ کا ثبوت اب بھی موجود ہے لیکن میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ یہ تمام لوگ اکٹھے ہو کر بھی میرا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکے ہیں کیوں کہ میر ی نیت صاف اور ارادے نیک ہیں اور میری کوشش ہے کہ میں عوام کو ان کا حق دلا سکوں میں اپنے علاقے کے لوگوں کا بے حد مشکور ہوں جو میرا ساتھ بڑھ چڑھ کر دے رہے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ میں تمام وارڈز میں سے اپنے کونسلرز کا بہت جلد اعلان کروں گا مجھے اللہ تعالیٰ سے پوری امید ہے کہ وہ اس عوام کے خلوص کی وجہ سے انشاء اللہ تعالیٰ جتنے بھی پولی سٹیشن اس یونین کونسل میں واقع ہیں تمام میں فتح نصیب ہو گی اور میں باقی لوگوں سے گزارش کرنا چاہوں گا کہ وہ کرپٹ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے میرے ساتھ تعاون کریں اور آئندہ کے لیے اس نظام کو درست کرنے کے لیے میر ا ساتھ دیں میں نے ان تمام حالات کو مدنظر رکھ کر الیکشن میں حصہ لیا ہے ورنہ مجھے سیاست میں آنے کی کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی میری یہ خواہش ہے کہ ہمارے اس پورے علاقے کے تمام بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں اور میری رب کریم سے دعا ہے کہ وہ مجھے ایسے مواقع فراہم کرے کہ میں ہر بچے کو تعلیم کا بنیادی حق اس کو دلا سکوں چوہدری نثار علی خان اور قمر اسلام راجہ میرے پسندیدہ لیڈر ہیں اور میں انہی کے مشن کو لے کر چل رہا ہوں شیخ ساجد الرحمان علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین کردار ادا کر رہے ہیں مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش چیلنج سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔{jcomments on}

 


اپنا تبصرہ بھیجیں