ساگری (زاہد نقیبی)
راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے علاقے مندرہ کی یونین کونسل گہنگریلہ کے گاؤں کلیال کی القریش فیملی سے تعلق رکھنے والے چاروں بھائی محکمہ پولیس کا حصہ بنے ہوئے ہیں
ان میں سے دو بھائی سب انسپکٹر محمد لقمان پاشا اور سب انسپکٹر حافظ خلیل الرحمان حال ہی میں انسپکٹر کے عہدہ پر پروموٹ ہوئے تو علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اہلیان علاقہ نے ان کی کامیابی کو علاقہ کا اعزاز قرار دیا ہے۔ دونوں بھائیوں کو انسپکٹر کے عہدے پر پروموٹ ہونے پر عزیز واقارب، دوست احباب اور عوام علاقہ کا مبارکباد دینے کے لیے تانتا باندھا ہوا ہے گھر جا کر نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہے۔
ان کا ایک بھائی محمد شعیب قریشی راولپنڈی کے تھانہ کہوٹہ میں اے ایس آئی اور دوسرا بھائی حاجی محمد بلال قریشی انچارج پولیس ڈرائیونگ سکول کلر سیداں میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔
چاروں بھائیوں نے محکمہ پولیس میں تعیناتی پر اپنے لیے ایک اعزاز قرار دے رے ہیں۔ عوام کی خدمت، ان کا تحفظ اور ملکی قانونی کی عملداری کو اپنا نصب العین بنایا ہوا ہے۔