کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) 22 سالہ شادی شدہ لڑکی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی کلر سیداں جناح کالونی کی رہائشی مسماۃ (ن) نے گزشتہ رات مبینہ طور پر اپنے خاوند کیساتھ لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں اسے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ دونوں کی محبت کی شادی تھی جس کا گزشتہ روز انجام ہو گیا۔
128