سرگودھا کینٹ پولیس نے خانہ کعبہ کی بے حرمتی کے الزام میں ٹک ٹاکر صوفیہ گجراتن اور سدرہ شعیب عرف رمل کے خلاف اسد رشید ایڈووکیٹ ممبرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مواد میں خانہ کعبہ کے تقدس کے منافی عمل سامنے آیا جس پر شہریوں کی جانب سے شدید ردِعمل اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ کے اقدام سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے، جس پر تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔