خاتون کو نشہ آور گولیاں دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ


​گوجرخان
بیول کے نواحی علاقے میں خاتون کو نشہ آور گولیاں دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو پابندِ سلاسل کر دیا ہے۔

​ذرائع کے مطابق ملزم نے متاثرہ خاتون کو نشہ آور اشیاء کھلا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی سید دانیال نے سخت نوٹس لیا اور ان کی خصوصی ہدایات پر انچارج پولیس چوکی قاضیاں، سب انسپکٹر لیاقت شاہ نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم خاور کو گرفتار کر لیا۔
​پولیس حکام کا کہنا ہے کہ:
​ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
​ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
​پولیس تمام شواہد اکٹھے کر رہی ہے تاکہ ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔

​عوامی و سماجی حلقوں نے اے ایس پی سید دانیال اور سب انسپکٹر لیاقت شاہ کی جانب سے کی گئی فوری اور مؤثر کارروائی کو بھرپور سراہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے درندہ صفت عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انہیں عبرت ناک سزا دی جانی چاہیے تاکہ معاشرے میں خواتین کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.