خاتون سب انسپکٹر نے خاوند کو گردہ عطیہ کر دیا
*پنجاب پولیس کی بہادر خاتون آفیسر اور
وفادار بیوی
ضلع ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والی پنجاب پولیس کی لیڈی سب انسپکٹر کنول زہرہ نے اپنے شوہر کو نئی زندگی بخش دی
لیڈی سب انسپکٹر کنول زہرہ نے اپنے شوہر کو اپنا گردہ عطیہ کردیا
لیڈی سب انسپکٹر نے اپنے شوہر کو گردہ ڈونیٹ کر کے جرأت و بہادری کی ایک عظیم مثال قائم کردی
خاتون آفیسر کے اس اقدام کو عوامی حلقوں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے اور دونوں کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے
لیڈی سب انسپکٹر کنول زہرہ اس وقت لاہور کے ہسپتال میں داخل ہیں جہاں سے ٹرانسپلانٹ کا عمل مکمل ہوا ہے