اہم خبریں

حکومت کی مزید ٹیکس اکٹھا کرنے کی تیاری

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے مزید ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی شرط ماننے کی خبرسنا دی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ نئے ٹیکس دہندگان بھی ڈھونڈیں گے اور ٹیکس کے سلیب بھی 12 سے کم کرکے 6کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہمیں ابھی تک 3 ارب ڈالر دیے ہیں اور 3 ارب باقی ہیں، چھٹے ریویو میں آئی ایم ایف کی شرائط بہت سخت تھیں جو پوری کرچکے۔میزبان نے پوچھا کہ وزیر خزانہ نے تو کہا تھا کہ ٹیکس دہندگان کے ٹیکس نہیں بڑھائیں گے؟ جس پر مزمل اسلم نے جواب میں کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانا کوئی بری بات تو نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 35 فیصد تنخواہ دارطبقہ انکم ٹیکس دیتا ہے، ہمیں لوگوں سے ڈائریکٹ انکم ٹیکس لینا ہے۔

admin

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

4 hours ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

4 hours ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

6 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

9 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

15 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

18 hours ago