361

حکومت پنجاب نے ٹوارزم ہائی وے کی منظوری دیدی

ایم این اے و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی, ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی مشترکہ کوششوں سے ٹورزم ہائی وے کی منظوری حکومت پنجاب کی جانب سے دے دی گئی ہے. جس پر کُل لاگت 4 ارب 3 کروڑ 97 لاکھ آئی گی. انشاءاللہ یہ ٹورزم ہائی وے تحصیل مری, تحصیل کوٹلی ستیاں اور تحصیل کہوٹہ, تحصیل کلرسیداں کو آپس میں منسلک کرے گی اور علاقائی ترقی اور عوام کی فلاح بہبود میں اہم کردار ادا کرے گی. الحمداللہ یہ پروجیکٹ خطہ کوہسار کی تاریخ کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے جو نہ صرف علاقائی ترقی میں اہم کرادر ادا کرے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اہلیان علاقہ کے لیے مزید معاشی وسائل بھی پیدا کرے گا.

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں