ٹیکسلا ۔ صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑا کا کرسچن ہسپتال ٹیکسلا کا دورہ، سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے ٹیکسلا میں کرسچن ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی پنجاب اسمبلی محسن ایوب اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عمران الیاس بھی ان کے ہمراہ تھے وزیر انسانی حقوق نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، ایمرجنسی وارڈ اور مریضوں کے علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے اور علاج معالجے میں مزید بہتری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت عامہ کے نظام کی بہتری اور اقلیتی برادری کے فلاحی اداروں کی سرپرستی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کرسچن ہسپتال سمیت دیگر فلاحی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…
غیر قانونی کرنسی کاروبار کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار – غیر ملکی کرنسی سمیت…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…
اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…
اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…