200

حکومت نے پیٹرول پمپس مالکان کو منافع بڑھانے کی پیشکش کر دی

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وفاقی حکومت نے پیٹرول پمپس مالکان کا فی لیٹر منافع مزید بڑھانے پر ابتدائی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات نہ مانے جانے کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال کی جا رہی ہے اور کراچی سے لیکر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک سوائے چند ایک پیٹرول پمپس کے تمام بند پڑے ہیں ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم پمپس بند ہونے کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ جن شہروں میں چند ایک پیٹرول پمپس کھلے ہیں وہاں لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول پمپس مالکان کا منافع مزید بڑھانے پر ابتدائی رضا مندی ظاہر کر دی ہے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پر 85پیسے کے بجائے 1روپے منافع بڑھانے کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ ڈیزل پر 60 پیسے کے بجائے 70پیسے منافع بڑھانے کی آفر بھی کی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس مالکان کی جانب سے منافع مزید بڑھانے اور فوری واضح نوٹیفکیشن جاری کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں