اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ )آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی طرف سے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کو ایک لیٹر لکھا کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے چوتھے ستون کو آپکی توجہ چاہیے،موجودہ حالات میں پرنٹ میڈیا انڈسٹری کے لوکل/ریجنل اخبارات کی پرنٹنگ نہایت مشکل ہو چکی ہے ،جہاں ایک طرف روز بروز پرنٹنگ میٹیریل مہنگا ہورہا ہے وہیں پیپر کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے،اشتہارات نہ ہونے کے برابر ہیں اور اکثر اخبارات تو ABC نہ ہونے کی وجہ سے میڈیا لسٹ میں بھی شامل نہیں ہیں،پرنٹ میڈیا انڈسٹری کے لوکل /ریجنل اخبارات کو بچانے کے لئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے،لوکل / ریجنل اخبارات گلی محلہ سطح تک عام آدمی کی آواز ہیں /عوام تک حکومتی اقدامات اور عوامی مسائل حکومت تک پہنچا رہے ہیں ،پاکستان کا چوتھا ستون آپکی توجہ کا منتظر ہے، یہ اخبارات نظریہ پاکستان کے محافظ کا کردار ادا کر رہے ہیں ، کاغذ اور پرنٹگ میٹریل کو ٹیکس فری کر کے کنٹرول ریٹ پر دیا جائے، سرکاری سطح پر اشتہارات اور پرنٹنگ میں مکمل سرپرستی کی جائے اور چوتھے ستون کو مضبوط کیا جائے ، سازگار ماحول فراہم کیا جائے
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…