ٹیکسلا۔ وفاقی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت اور بقا کے لیے ہمیں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے،یہ ملک ہوگا توعہدے بھی ہونگے اور وزارتیں بھی ہونگی،موجودہ حکومت، افواج پاکستان اور قوم ایک پیج پر ہیں،ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہر باشعور شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، حلقہ کے اندرعوام کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق وائس چیئرمین ملک ارشد،حاجی الیاس اعوان کی قیادت میں آنے والے وفد سے کوہستان سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر سینیئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) اٹک امجد مسعود اعوان، خالدبہوٹی موڑ،ملک جمشید لب، نادر بہوٹی موڑ بھی موجود تھے وفد نے لب گاؤں،بہوٹی گاوں، بجاڑ گاؤں کو بجلی کے پول فراہم کرنے پر بیرسٹر عقیل ملک کا شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے یونین کونسل لب ٹھٹھو میں سیوریج سسٹم اور گلیوں کی پختگی کے لیے مذید فنڈز دینے کی درخواست کی جس پر وفاقی وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے انہیں یقین دلایا کہ تعمیر و ترقی کے لیے جتنے بھی فنڈز درکارہونگے فراہم کیے جائیں گے،ٹول پلازہ لب یونین کونسل لب ٹھٹھو کے مقامی لوگوں سے ٹیکس وصول نہیں کریگا،اس پر ملک ارشداعوان، حاجی الیاس اعوان اور امجد مسعود اعوان نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…