Categories: کالم

حوصلے کی جنگ

آج ایک ایسا واقعہ پڑھا جس نے میرے دل و دماغ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ایک گرگٹ، جو کہ ایک کمزور سا جانور ہے، اُس پر ایک طاقتور سانپ نے حملہ کیا۔ سانپ نے اُسے اپنے جبڑے میں جکڑ لیا اور نگلنے لگا۔

بظاہر گرگٹ کی ہار یقینی نظر آ رہی تھی۔ وہ بالکل بے بس اور لاچار تھا۔ لیکن حیرت انگیز طور پر اُس نے ہار نہ مانی۔اس نے سانپ کے منہ میں جا کر بھی لڑنا جاری رکھا۔ اس کا جسم آہستہ آہستہ سانپ کے اندر جا رہا تھا، لیکن اس کی روح زندہ تھی،

اُس کی امید ابھی باقی تھی۔ اس نے سانپ کو اندر سے کاٹنا شروع کیا۔ یہ ایک معمولی جانور کی طرف سے غیر معمولی ہمت تھی۔ اُس نے اپنے جسم کے ٹکڑے قربان کیے، لیکن لڑائی جاری رکھی۔ آخر کار وہ اس قابل ہو گیا کہ سانپ کے جسم کو اندر سے پھاڑ کر اپنا سر باہر نکال لے۔

شاید وہ زندہ نہ بچ پایا ہو، لیکن اُس نے ثابت کر دیا کہ اصل طاقت جسم کی نہیں، حوصلے کی ہوتی ہے۔آج مجھے یہ واقعہ بہت کچھ سکھا گیا۔ زندگی میں مسائل اور مصیبتیں سانپ کی طرح ہمیں نگلنے آتی ہیں۔ بعض اوقات لگتا ہے کہ سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔

لیکن اگر ہم ہار نہ مانیں، اگر ہم اندر سے لڑنا جاری رکھیں تو شاید ہم مصیبت کو ختم نہ بھی کر سکیں، مگر اُسے بے اثر ضرور بنا سکتے ہیں۔یہی اصل جیت ہے – آخری لمحے تک لڑنا، ہمت نہ ہارنا۔مجھے اب یہ بات اور بھی واضح طور پر سمجھ آ گئی ہے کہ:“زندگی کی جنگ خود لڑنی پڑتی ہے، لوگ تو بس مبارکباد دینے یا فاتحہ پڑھنے آتے ہیں۔”لوگ ہمارے ساتھ صرف کامیابی یا ناکامی کے بعد جڑتے ہیں۔

لیکن وہ لمحے جب ہم اندھیرے میں ٹٹول رہے ہوتے ہیں، جب ہم زندگی اور موت، امید اور نا امیدی کے بیچ معلق ہوتے ہیں – اُن لمحات میں صرف ہم خود ہوتے ہیں، ہمارا حوصلہ، ہماری کوشش۔آج میں نے فیصلہ کیا ہے کہ چاہے حالات جیسے بھی ہوں، میں کبھی ہار نہیں مانوں گا۔ چاہے دشمن کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، میں گرگٹ کی طرح آخری سانس تک لڑوں گا۔ کیونکہ شکست وہی ہے جو انسان خود مان لے، ورنہ ہر کوشش ایک کامیابی ہے۔یہ واقعہ میری زندگی کا ایک نیا موڑ بن سکتا ہے – اگر میں چاہوں

حماد چودھری

Recent Posts

ناقص کارکردگی کے حامل اساتذہ کی فہرستیں طلب

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص…

34 minutes ago

الخدمت کا مزید 6 سو فلسطینی طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سکالرشپ پانے والے غزہ کے فلسطینی…

35 minutes ago

پنڈی ٹیسٹ:گرین شرٹس پروٹینز کیخلاف مشکلات کا شکار

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز…

1 hour ago

طالبعلم سے زیادتی کرنیوالا معلم کو عمر قید کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) طالب علم سے زیادتی کرنے والے معلم کو عمر قید کی…

2 hours ago

راولپنڈی گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا…

3 hours ago

ایک عہد جو کبھی مٹے گا نہیں

ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…

5 hours ago