Categories: اہم خبریں

حوالہ ہندی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار

اسلام آباد(اویس الحق سے)وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف، آئی،اے کا رپوریٹ کرائم سرکل اور کمرشل بینکنگ سرکل نے مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کارپوریٹ کرائم سرکل اور کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نےکارروائیوں کےدوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں امتیاز احمد شیخ اور محمد صدیق شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو کراچی کے علاقے شہید ملت اور کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ سےگرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے 50 ہزار یو اے ای درہم، 27 ہزار 270 سعودی ریال اور 800 امریکی ڈالر اور 4 لاکھ 66 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کرلیےگئے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے، گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی اور ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے حملے کے خلاف احتجاج ریلی نکالی گئی مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر کی آمد۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…

35 minutes ago

معافی وہ مانگیں جنھوں نے پنجاب پر تنقید کی، مریم نواز شریف

معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…

10 hours ago

ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے خلاف مظاہرہ

ٹیکسلا۔ ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے…

10 hours ago

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اسلام آباد ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی…

10 hours ago

جہلم JUI کا اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جہلم میں jui کے قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح…

12 hours ago

اسرائیلی مظالم اور گلوبل صمود فلوٹیلا کی گرفتاری کے خلاف اہلِ سنت والجماعت حویلیاں کا احتجاجی مظاہرہ

حویلیاں:(حسین معاویہ) اہلِ سنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے زیر اہتمام مرکزِ اہلِ سنت جامع مسجد…

12 hours ago