حلقہ کے عوام کے ساتھ ہمارا ذاتی تعلق ہے حلقہ کی تعمیر و ترقی میں ہمارے خاندان کا نمایاں کردار ہے: عمار صدیق خان

ٹیکسلا۔ سابق ایم پی اے عمار خان نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام کے ساتھ ہمارا ذاتی تعلق و رشتہ ہے، ہم نے حلقہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے، مستقبل میں بھی ہم حلقہ کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے،ضروری نہیں کہ اقتدار ہو تب ہی ہم عوام کے ساتھ رشتہ جوڑے رکھیں، بلکہ مزا تو تب ہے جب اقتدار نہ ہو اور پھر ہم عوامی مسائل بھی حل کرتے رہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے رہبر کالونی میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا،تقریب سے سابق چئیرمین یونین کونسل عثمان کھٹڑ ملک ایاز محمود نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر قبرستان کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئی اپنی جیب سے زمین خرید کر رہبر کالونی کے قبرستان کے لئے وقف کر دی، ملک منیر، ملک اورنگزیب، ملک مشتاق، علی بہادر کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،اس موقع پر سابق چیرمین یونین کونسل عثمان کھٹر ملک ایاز محمود نے کہا کہ آج رہبر کالونی والوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے،ہم نے پہلے بھی یونین کونسل بھر میں عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے اور مستقبل میں بھی ہماری خدمات حاضر ہیں،عمار خان نے کہا کہ میرے تایا جان غلام سرور خان،میرے والد محترم محمد صدیق خان (مرحوم) اور ہم دونوں بھائیوں نے حلقہ کی تعمیروترقی کو اولیت دی، یونین کونسل میں لیبر کمپلکس، ٹیوٹا کالج، زرعی ٹیوب ویل، واٹر سپلائی پروگرام،سڑکوں کی تعمیر، اضافی بجلی اور سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا جس سے آج لوگ مستفید ہو رہے ہیں ان شاءاللہ مستقبل میں بھی ہم آپ کے ساتھ ہیں، اہلیان رہبر کالونی نے عمار خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں