اہم خبریں

حلقہ کے عوام کے ساتھ ہمارا اٹوٹ انگ کا رشتہ ہے،عمار صدیق خان

ٹیکسلا(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سابق ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 12 عمار خان نے کہا ہے کہ ہمارا حلقہ کے عوام کے ساتھ اٹوٹ انگ کا رشتہ ہے،میرے تایا جان سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان، میرے والد سابق ایم پی اے محمد صدیق خان (مرحوم)، میرے چچا سابق ایم پی اے محمد شفیق خان کی حلقہ کے لئے خدمات کھلی کتاب کی مانند ہیں، میں اور میرا بھائی سابق ایم این اے منصور حیات خان نے بھی حلقہ میں تعمیروترقی اور خدمت کی سیاست کو فروغ دیا

حالات ایک جیسے ہمیشہ نہیں رہتے مگر رشتے قائم رہتے ہیں،یونین کونسل ٹھٹھ خلیل ہماری آبائی یونین کونسل ہے اور یہاں کے مکین ہمارے اپنے ہیں، ہماری عوام کے لئے خدمات کا تسلسل جاری رہے گا

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل محلہ شرقی سے اقبال ، نذیر،رفاقت ممبر، ملک مدثر، حنیف ٹھیکیدار اور محلہ غربی ٹھٹھہ خلیل میں ملک رحمت دین، ملک آصف، ملک ہارون کی جانب سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں ملک طلعت محمود، ملک فیصل، آفتاب شاہ، جنید خان، ملک حمزہ،ملک ناصرسمیت عمائدین علاقہ بھی موجود تھے،اہل علاقہ کی جانب سے مکمل حمایت اور سپورٹ کا اعلان کیا گیا،عمار صدیق خان نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ خدمت اور شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے، اس حلقہ کے عوام ہمارا کل اثاثہ ہیں ان شاءاللہ بزرگوں دوستوں اور بھائیوں کے تعاون سے خدمت کا یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہے گا

مختار اجمل بھٹی

Recent Posts

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

2 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

3 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

5 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

5 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

5 hours ago